ملکی درآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں پہلی سہ ماہی کے دوران کمی

image

ملکی درآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 460.72 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.77 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 528.79 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ستمبر میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 152.49 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 13.80 فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبر میں درآمدات پر مال برداری اخراجات کا حجم 173.55 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں ماہانہ بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست میں درآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 151.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبر میں بڑھ کر 152.49 ملین ڈالر ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US