ان ماؤں میں سے ہوں جو اپنے بچوں کو۔۔ ماضی کی مشہور اداکارہ تحریم زبیری آج کل کیا کر رہی ہیں؟

image

"مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ دو چیزوں پر کیوں کماتے ہیں۔ شاید خواتین مجھ سے ناراض ہوں گی، لیکن جب لوگ کسی رشتے سے باہر آتے ہیں تو ایک دوسرے پر زہر اگلنے لگتے ہیں۔ میرے خیال میں اگر کبھی کسی کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے تو بچھڑنے کے بعد اس کے بارے میں برا نہیں بولنا چاہیے۔ اسی طرح شوبز میں بھی اگر کوئی غلط مطالبہ کرے تو خواتین کو فوراً اندازہ ہو جاتا ہے کہ سامنے والے کے ارادے کیا ہیں۔ عورت کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ مرد کی بری نیت کو بھی قابو میں رکھ سکتی ہے۔ ایک بار مجھے بھی کسی شخص کے رویے سے اشارہ ملا تو میں نے فوراً اسے سختی سے منع کیا، کیونکہ میرے والد نے مجھے ہر صورتحال کا مقابلہ کرنا سکھایا تھا۔"

یہ الفاظ ہیں پاکستان کی معروف سابق اداکارہ تحریم زبیری کے، جو حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں جلوہ گر ہوئیں۔ تحریم زبیری نے شوبز چھوڑنے کی وجوہات اور خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ناروا سلوک پر کھل کر بات کی۔

تحریم زبیری نے مزید کہا، "میں نے فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور فیصل قریشی جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، اور یہ سب بہت عزت دینے والے لوگ ہیں۔ میں یہ نہیں کہتی کہ خواتین کی تمام باتیں غلط ہیں، لیکن ہمیں خود کو آسانی سے کسی کے لیے دستیاب نہیں بنانا چاہیے۔ مرد بہت چالاک ہوتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہاں قسمت آزمانی ہے۔"

شوبز اور پاکستان چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، "میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میرے بچے اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرونِ ملک جائیں، اسی لیے میں ان کے ساتھ امریکا آ گئی۔ میں ان ماؤں میں سے ہوں جو بچوں کو ڈرائیور یا نوکرانی کے ساتھ نہیں بھیجتیں۔ میں ہمیشہ خود اسکول لے کر جاتی اور واپس لاتی تھی۔ امریکا آنے سے پہلے ہم نے کئی بار دورے کیے، اور جیسے ہی ہیوسٹن پہنچی، دل نے کہا یہی میرا نیا گھر ہوگا۔"

تحریم زبیری آج امریکا میں اپنی زندگی سے مطمئن ہیں، جہاں وہ ایک کامیاب سیلون چلا رہی ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے ریڈیو شو Good Morning Houston کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US