پہلے شوہر 15 سال بڑے تھے اور اب۔۔ ڈاکٹر نبیحہ منگیتر سے متعلق بات کرتے ہوئے اچانک کس پر بھڑک اٹھیں؟ کھری کھری سنا دیں

image

"میرے پہلے شوہر مجھ سے 15 سال بڑے تھے، مگر میں نے ان سے محبت بھی کی اور ان کی عزت بھی۔ اب مجھے 20 سال کی عمر والی محبت ہوئی ہے، اور بہت جلد سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کس سے شادی کرنے جا رہی ہوں۔"

سوشل میڈیا کی معروف شخصیت ڈاکٹر نبیحہ علی خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار اپنی زندگی کے نئے فیصلے کے باعث۔ چند دن پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوسری شادی کے لیے تیار ہیں، اور اب انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں بھی اشارہ دے دیا ہے۔ نبیحہ کے مطابق ان کے ہونے والے شوہر کا نام حارث ہے، جنہیں ان کے قریبی لوگ بخوبی جانتے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ہمیشہ مرد کی کمی رہی۔ بچپن میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا، پہلی شادی کے تین سال بعد شوہر کا انتقال ہوگیا، اور پھر وہ طویل عرصے تک اکیلی رہیں۔ لیکن اب، برسوں بعد، وہ کہتی ہیں کہ انہیں "زندگی کی نئی روشنی" ملی ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں، وہ حقیقت سے ناواقف ہیں۔ "میں نے اپنے پہلے شوہر کا احترام کیا، ان کی خدمت کی، ان سے محبت کی۔ مگر زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، اور اب میں اپنی خوشی کے لیے ایک نیا سفر شروع کر رہی ہوں۔"

بات صرف شادی تک محدود نہیں رہی, انہوں نے ایک ٹک ٹاکر عمران پر بھی شدید تنقید کی، جو ان کے مطابق بار بار ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے نامناسب تبصرے کرتا ہے۔ نبیحہ نے کہا، "جو مرد صرف عورتوں پر ویڈیوز بناتا ہے، وہ مرد نہیں کہلا سکتا۔ اگر اس کے گھر میں ماں، بہن یا بیٹی ہوتی تو وہ ایسا کبھی نہ کرتا۔"

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا انداز ہمیشہ بے باک رہا ہے، اور ان کے بیانات نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے. محبت، عمر اور عورت کے حقِ انتخاب پر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US