استنبول مذاکرات میں پاکستان کا افغان طالبان کو دوٹوک پیغام

image

استنبول میں ہونے والی اہم بات چیت کے دوران پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو اپنا حتمی اور دوٹوک موقف پیش کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں۔ پاکستانی وفد نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے متصادم ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جو نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان اور پورے خطے کے استحکام کے خلاف ہے۔

مزید پیشرفت کے حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ افغان طالبان کے مثبت رویے پر منحصر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US