کراچی: نورانی کباب کے قریب موٹرسائیکل سوار کو روندنے والا واٹر ٹینکر نذرآتش

image

کراچی کے علاقے شاہراہِ قائدین پر نورانی کباب کے قریب بے قابو واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا، مشتعل افراد نے حادثے کے ذمہ دار ٹینکر کو نذر آتش کردیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جن کی فوری طور پر شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ سے ٹینکر کا کیبن مکمل طور پر جل گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک آمد و رفت کے لیے کھلی اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

ترجمان شرقی پولیس کے مطابق ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جسے جائے حادثہ سے ہٹانے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ مزید حسبِ ضابطہ کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US