طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان ترکیے میں ہونے والے مذاکرات کے چند گھنٹے بعد ہی بھارت نے افغانستان میں اپنا مکمل فعال سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، نئی دہلی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد اور طالبان حکومت کے درمیان سیکیورٹی معاملات پر مذاکرات ناکام ہوگئے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام خطے میں نئی سفارتی صف بندی اور اثر ورسوخ بڑھانے کی ایک واضح کوشش ہے، جبکہ پاکستان اور طالبان کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے تناظر میں اس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کی بحالی کو مبصرین ”فتنہ الہندوسـتان“ قرار دے رہے ہیں، جو خطے میں طاقت کے توازن پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔