اسلام آباد: ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی چھٹہ کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار

image

انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کے شوہر، ایڈووکیٹ ہادی چٹھہ کو آج اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ہادی چٹھہ ایک مقدمے کی سماعت میں شرکت کے بعد عدالت سے باہر نکل رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے ایڈووکیٹ ہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی حراست میں لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ابھی تک اس گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم، وکلا برادری نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے ”قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی“ قرار دیا ہے۔

ایمان مزاری نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہی ہیں اور جلد تفصیلی بیان جاری کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس یا متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US