خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 1,678 طبی مراکز سیل، 801 رجسٹر

image

خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق صوبے بھر میں 801 طبی مراکز رجسٹر کیے گئے جبکہ 1,678 مراکز کو مختلف خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا۔

ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق تین ماہ کے دوران 8,199 طبی مراکز کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 4,496 مراکز کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ مزید برآں 74 مراکز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 17 کو مکمل اور 136 کو عبوری لائسنس جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق خدماتِ صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سات تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 183 طبی عملے کو تربیت فراہم کی گئی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کو اس عرصے میں 333 نئی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 303 شکایات نمٹا دی گئیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ارسلان احمد خان نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار کمیشن کے عملے کی محنت اور عزم کا ثبوت ہیں، جن کا مقصد صوبے بھر میں عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US