مریم نواز کا بڑا اعلان: پنجاب میں قبضہ مافیا کا دور ختم! نیا قانون کیا ہے؟

image

پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا اقدام، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف ایموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اس نئے آرڈیننس کے تحت پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کی جائے گی جو جائیداد کے تنازعات اور ناجائز قبضوں کے مقدمات کو تیز رفتار طریقے سے نمٹانے کی مجاز ہوگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کے حقِ ملکیت کا مکمل تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ڈسٹرکٹ کمیٹیاں فوری طور پر فعال کی جائیں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے شفاف اور مؤثر نظام وضع کیا جائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے نفاذ کے بعد کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ یا غیرقانونی مداخلت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ متاثرہ شہری کو تیز اور شفاف انصاف فراہم کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US