سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر: ہاؤس رینٹ سیلنگ بڑھا دی گئی، کتنا اضافہ ہوا؟

image

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف پیکیج منظور کر لیا جس کے تحت ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی جس کے بعد گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔

نئے اضافے سے وفاقی ملازمین کو رہائش الاؤنس کی مد میں نمایاں ریلیف ملے گا اور یہ سہولت تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور خودمختار اداروں کے مستقل ملازمین پر لاگو ہوگی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی کرایوں کی شرح اور موجودہ معاشی دباؤ کے پیش نظر کیا گیا تاکہ ملازمین کو مالی مشکلات سے جزوی نجات دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دوسری جانب سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے کابینہ کے فیصلے کو مہنگائی میں کمی کی سمت مثبت اقدام قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US