انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط

امریکہ کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور انڈیا کے درمیان 10 سالہ دفاعی تعاون کے فریم ورک پر دستخط کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی رکھنے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے اس پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر سزا عائد کی جائے گی۔
  • پاکستان اور افغان طالبان نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور اس کے نفاذ کے قواعد و ضوابط چھ نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے
  • پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات میں یہ طے پایا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت شدت پسندی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے گی
  • ادھر افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات کے بعد ’دونوں فریق دوبارہ ملاقاتیں کریں گے اور باقی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا‘
  • ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان نے ’جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور تصدیق کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ہے جو کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا‘

انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US