عدالتی اجازت کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

image

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کے لیے سعودی عرب روانگی سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کے احکامات کے باوجود شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں حکام نے انہیں کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے حال ہی میں شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عدالت نے انہیں عمرہ پر جانے کی اجازت دی تھی مگر اس کے باوجود ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US