کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے نظرثانی شدہ فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے سندھ ہائیکورٹ اور نیپرا کے ایپلٹ ٹربیونل میں درخواستیں دائر کی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مکتوب جاری کیا ہے۔
کے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ میں پانچ متفرق درخواستیں دائر کی ہیں جن میں سے چار نومبر کو سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کر دیا۔
اس سے قبل کے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کے نظرثانی شدہ فیصلے کے خلاف نیپرا کے ایپلٹ ٹربیونل میں درخواست دی تھی تاہم نیپرا کا ایپلٹ ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے جس کی وجہ سے کے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
مکتوب میں بتایا گیا کہ نیپرا کے قانون کی ڈگری 12جی کے تحت کے الیکٹرک نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی لیکن چونکہ ایپلٹ ٹربیونل غیر فعال ہے اس لئے کمپنی نے سندھ ہائیکورٹ میں قانونی کارروائی شروع کی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے قانونی کارروائی کا مقصد ملٹی ایئر ٹیرف کے نظرثانی شدہ فیصلے کو چیلنج کرنا ہے۔