شاہد آفریدی نے سیاست سے دور رہنے کے اعلان کی وجہ بتادی

image

پاکستان کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سیاست سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں وہ ایک تقریب میں میڈیا سے کہہ رہے ہیں کہ میرے لیے دعا کیجئے گا کہ میں سیاست سے ہمیشہ دور رہوں۔

شاہد آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ 2019 اور 20 میں وہ ایک پارٹی میں جانا چاہتے تھے لیکن بعد میں ان کا ذہن تبدیل ہوگیا اور ان کو سمجھ آگیا کہ سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

سوشل میڈیا میں ان کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر انہوں نے کہا کہ میں ایسی چیزوں کو اہمیت نہیں دیتا نہ میرے پاس ٹائم ہے کہ میں زیادہ سوشل میڈیا دیکھوں۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پہ بہت سارا جھوٹ اور گھٹیا باتیں کی جاتی ہیں اور اب بھی کچھ لوگ پاکستان سے باہر بیٹھ کر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو افسوس ناک بات ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US