حسن نواز قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے فارغ، فاخر زمان شامل

image

پاکستان کے ابھرتے نوجوان بیٹسمین حسن نواز کو قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے فارغ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کے دن تصدیق کردی کہ حسن نواز جو سری لنکا کے خلاف تین میچ کی ون ڈے سیریز اور پھر ٹی ٹوئنٹی کی ٹرائی سیریز کے اسکواڈ میں شامل تھے اب ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جا کر کازم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں۔

حسن نواز کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں کوئی متبادل کھلاڑی نہیں شامل کیا گیا ہے لیکن ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں ان کی جگہ فاخر زمان کو رکھا گیا ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن نے کہا ہے کہ حسن نواز کو اپنی بیٹنگ میں نکھار لانے کے لیے مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈومیسٹکٹ کھیلیں اور اپنی بیٹنگ پر مزید کام کریں۔

پاکستان سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلے گا اور ٹرائی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا اور زمبابوے سے 17 سے 29 نومبر تک مقابلہ کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US