سری لنکا کی مضبوط ٹیم چیرت اسالنکا کی قیادت میں آج راولپنڈی پہنچ گئی۔
سری لنکا کی ٹیم 11 سے 15 نومبر تک پہلے پاکستان کے خلاف تین میچ کی ون ڈے سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد 17 نومبر سے 29 نومبر تک ایک ٹرائی ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ لے گی جس میں زمبابوے بھی مقابلہ کریں گے۔
سری لنکا ٹیم کے ہیڈ کوچ ان کے مایہ ناز سابق کپتان اور اوپنر سنت جے سوریا ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ٹیم کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔ مہمان ٹیم کے لیے ہوٹل سے لے کے گراؤنڈ تک سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
2019 میں سری لنکا ہی وہ ٹیم تھی جس نے پاکستان آکر ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی، اور پاکستان میں 10 سال سے جو بین الاقوامی کرکٹ کا قحط تھا اس کو ختم کیا تھا۔
مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہی کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے لاہور میں حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے 10 سال تک پاکستان میں کوئی بڑی ٹیم الاقوامی کرکٹ کھیلنے نہیں آئی۔
سری لنکا نے ون ڈے سیریز کے لیے ایک مضبوط ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔
ODI squad: Charith Asalanka (C), Pathum Nissanka, Lahiru Udara, Kamil Mishara, Kusal Mendis, Sadeera Samarawickrama, Kamindu Mendis, Janith Liyanage, Pavan Rathnayake, Wanindu Hasaranga, Maheesh Theekshana, Jeffrey Vandersay, Dushmantha Chameera, Asitha Fernando, Pramod Madushan, Eshan Malinga.
جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہوں گے۔
T20I squad: Charith Asalanka (C), Dasun Shanaka (VC) Pathum Nissanka, Kusal Mendis, Kusal Perera, Kamil Mishara, Kamindu Mendis, Bhanuka Rajapaksa, Janith Liyanage, Wanindu Hasaranga, Maheesh Theekshana, Dushan Hemantha, Dushmantha Chameera, Nuwan Thushara, Asitha Fernando, Eshan Malinga.