ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیاد وں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں ملک کے مختلف شہروں میں ایک کلو گرام دال مسور کی اوسط قیمت 294.32 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 0.36 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 4.09 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں دال مسور کی اوسط قیمت 295.39 روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 306.86 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں ایک کلو گرام دال مونگ کی اوسط قیمت 383.58 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 0.93 فیصد کم اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 7.19 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر میں دال مونگ کی اوسط قیمت 387.18 اور گزشتہ سال اکتوبر میں 357.86 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح اکتوبر میں دال ماش کی اوسط قیمت 448.06 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 0.06 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 17.46 فیصد کم ہے۔ ستمبرمیں دال ماش کی اوسط قیمت 448.35 روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 542.87 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں دال چنا کی اوسط قیمت 299.69 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلے میں 2.95 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 27.11 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں دال چنا کی اوسط قیمت 308.80 روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 411.18 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔