حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹر اور ممتاز کالم نگار عرفان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
عرفان صدیقی پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے اور ایوان بالا میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ان کی سینیٹ کی مدتِ رکنیت مارچ 2027 تک تھی۔
مرحوم عرفان صدیقی کا شمار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین بھی تھے اور بزنس ایڈوائزری، انسانی حقوق، اطلاعات و نشریات، داخلہ اور انسدادِ منشیات سمیت مختلف اہم پارلیمانی کمیٹیوں کے فعال رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.