خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے، اعداد و شمار جاری

image

خیبر پختونخوا سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 2 ہزار 356 افغان شہری وطن واپس گئے۔

رپورٹ کے مطابق واپس جانے والوں میں 1,175 رجسٹرڈ افغان شہری، 342 افغان اکاؤنٹ ہولڈرز اور 839 غیر قانونی افغان باشندے شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے سے اب تک 8 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ واپسی طورخم بارڈر کے راستے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اپریل 2025 سے اب تک 1,326 افغان شہری مختلف عارضی مراکز میں قیام پذیر رہ چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور متعلقہ ادارے طورخم سمیت دیگر سرحدی مقامات پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US