سندھ میں ایک ماہ کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی۔۔۔ وجوہات کیا ہیں؟

image

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے، جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہے اور ایک ماہ تک مؤثر رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز، اور ڈی جی رینجرز سندھ کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ مؤثر نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US