کراچی پورٹ نے 8 سال بعد 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا

image

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ نے آٹھ سال بعد ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایک سال کے دوران 2 ہزار 3 جہازوں کی آمد ریکارڈ کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کی تعداد میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بندرگاہ پر آنے والے جہازوں کا مجموعی ٹنیج 8 کروڑ 44 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کے علاوہ گراس رجسٹرڈ ٹنیج میں بھی 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق بحری تجارت میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور کراچی پورٹ کی بہتر آپریشنل کارکردگی کا مظہر ہے۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ شاہد احد نے اس کامیابی کو شپنگ سرگرمیوں اور بندرگاہی نظام میں بہتری کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے کراچی پورٹ کی اہمیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1887 میں قائم ہونے والا کراچی پورٹ آج بھی پاکستان کا سب سے اہم بحری تجارتی گیٹ وے ہے اور ملکی درآمدات و برآمدات میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US