پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی منظوری

image

وزیراعلیٰ پنجاب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بجٹ اجلاس کے انعقاد کے لیے انتظامی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کو پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 جون کو طلب کرنے کے لیے باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ قانون اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش گورنر پنجاب کو بھیجے گا، جس کے بعد سیشن طلب کرنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب صوبائی کابینہ کا اہم بجٹ اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد بجٹ دستاویزات پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کے لیے مختلف اقدامات اور تجاویز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US