ملک سے باہر جانے والوں کے لیے نئی شرط کیا ہے؟ حکومت نے بتا دیا

image

حکومت نے بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی شرط عائد کر دی ہے۔ 19 نومبر سے پاک سافٹ اسکلز ایپ پر رجسٹریشن کے بغیر پاسپورٹ پر پروٹیکٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اس فیصلے کا مقصد انسانی اسمگلنگ، جعل سازی اور بیرونِ ملک جا کر مشکلات کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پاک سافٹ اسکلز ایپ پر رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی۔رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبر، تعلیمی ریکارڈ اور بیرونِ ملک مجوزہ ملازمت کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

ایپ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر پروٹیکٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے تارکینِ وطن کی بہتر رہنمائی ہو سکے گی اور غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بھیجے جانے کے خدشات میں کمی آئے گی۔نئی شرط کا اطلاق 19 نومبر سے باضابطہ طور پر ہو گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US