راشد خان کی دوسری بیوی کون ہیں؟؟ شادی کب ہوئی ،دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

image

افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان کی دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

راشد خان نیدرلینڈز میں چیئریٹی فاؤنڈیشن کے افتتاح کے موقع پر ایک خاتون کے ساتھ دیکھے گئے جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ تاہم بعد ازاں کرکٹر نے واضح کیا کہ یہ خاتون ان کی دوسری اہلیہ ہیں اور دونوں کی شادی 2 اگست 2025 کو ہوئی تھی۔

راشد خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے دوسرے نکاح کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا باب شروع کیا ہے اور ان کی دوسری اہلیہ وہ خصوصیات رکھتی ہیں جو وہ ہمیشہ چاہتے تھے۔

اگرچہ راشد خان نے اپنی اہلیہ کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نکاح کی مبینہ تصاویر شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ راشد خان کی پہلی شادی 3 اکتوبر 2024 کو کابل میں ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US