ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ: پاکستان کے ہاتھوں عمان کو 40 رنز سے شکست

image

ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ میں پاکستان نے عمان کو آج دوحہ میں 40 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 96 ناٹ آؤٹ کیے، جس میں پانچ چوکے اور نو چھکے شامل تھے، جبکہ کپتان محمد عرفان خان نے پانچ چھکے لگا کر 44 رنز کیے۔

فاسٹ بالر عبید شاہ جو نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں انہوں نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

عمان نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور اب پاکستان شاہین نے 20 اوور میں چار وکٹوں پر 220 رنز بنا ڈالے۔ عمان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹس پر 180 رنز کر پائی جس میں زکریا اسلام کے 57 رنز شامل ہیں۔

معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹس حاصل کیں۔ پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ بھارت سے 16 نومبر کو کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US