پاکستان سپر لیگ میں آئندہ 10 سال کے لیے 2 نئی ٹیموں کا اضافہ کیا جائے گا اور ان 2 نئی ٹیموں کے نام کے شہر سے جوڑے جائیں گے، اس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام کو آخری شکل دی ہے۔ جو بھی پارٹی یا لوگ پی ایس ایل کی یہ دو نئی ٹیموں کو خریدنے کی بِڈ میں حصہ لیں گے ان کو ان چھ شہروں میں سے انتخاب کرنا پڑے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بڈز کے لیے بہت جلد اشتہار دیا جائے گا اور کام شروع ہوجائے گا۔ ساتھ ہی جمعرات کو ہونے والی پی ایس ایل کی چھ ٹیموں کے مالکان اور نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے بتایا کہ ان سب کو آڈیٹرز نے نئی قیمتوں کہ دستاویزات بھیج دی ہیں اور اب ان کو جلد فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ نئی قیمتوں پر اپنی اپنی ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا پھر اوپن بڈ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے بعد آڈیٹرز نے 50 سے 200 پرسنٹ تک کی فرنچائز فیس میں اضافے کی شرط رکھی ہے۔ میٹنگ میں یہ تعین نہیں ہوسکا کہ پی ایس ایل 11 کن تاریخوں پر کرایا جائے گا۔