پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے حوالے سے حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کیا جائے گا۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق نئی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے پارٹیز بورڈ کے دفاتر سے بڈ ڈاکومنٹ حاصل کر سکتی ہیں اور 15 دسمبر تک مکمل تکنیکی تفصیلات کے ساتھ اپنے ڈاکومنٹس جمع کروا سکتی ہیں۔ جن پارٹیز کو منظوری دی جائے گی، وہ اسی دن بولی لگانے کے عمل میں حصہ لے سکیں گی۔
پی سی بی نے دلچسپی رکھنے والے پارٹیوں کو چھ شہروں میں سے ایک شہر کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا ہے، جن میں حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، گلگت، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔
اس اقدام سے پی ایس ایل کے دائرہ کار میں توسیع متوقع ہے اور کرکٹ شائقین کے لیے مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔