ارجنٹائن کے صنعتی علاقے اسپیگزینی انڈسٹریل پارک میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں متاثر ہو گئیں اور قریبی گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ میئر ایزیزا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں آگ کے بڑے شعلے پھیل گئے۔
مقامی افراد نے دھماکے سے کچھ لمحے قبل آسمان سے کچھ گرتے ہوئے دیکھا۔ میئر کے مطابق ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
حکام نے آگ پر قابو پانے تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور سیاہ دھواں علاقے میں بلند ہوتا دکھائی دیا۔