پاکستان کا ایتھلیٹس دستہ جمعہ کو لاہور ایئرپورٹ پر 8 گھنٹے سے پھنس گیا ہے۔
پاکستان کے دستے نے جس میں اولمپک گولڈ مڈلسٹ ارشد ندیم شامل ہے، آج صبح 9 بج کے 25 منٹ کی پی آئی کی فلائٹ لے کر اسلامک سولڈ ڈائرٹی گیمز میں حصہ لینے کے لیے ریاض جانا تھا، لیکن پی آئی اے کی مینجمنٹ اور ایئر کرافٹ انجینیئرز کے آپس میں رنجشوں کی وجہ سے فلائٹ 8 گھنٹے سے ڈیلے ہے۔
پاکستان کے دستے میں ارشد ندیم کے علاوہ جیولن تھروور یاسر سلطان اور کوچ سلمان بٹ بھی شامل ہیں۔
پی آئی اے اور دوسری بین الاقوامی ایئر لائنز کی کافی فلائٹس کئی دنوں سے متاثر ہوئی ہیں، مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹس یا تو کینسل ہوئی ہیں یا پھر ڈیلے ہو رہی ہیں۔