دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 26 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

image

دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 26 تا 29 نومبر لاہور میں ہوگی۔ فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ کا انعقاد جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں ہوگا۔

یہ مقابلے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز شرکت کریں گے۔ 6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی باکسرز ٹائٹل کیلیے مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان کے وسیم، وقاص، عاصم زمان، محب اللہ، جانیہ اور کومل اخلاق حصہ لے رہے ہیں۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور میکسیکو سمیت 15 ممالک کے باکسرز شامل ہیں۔ امریکا کے پیٹر ڈوبسن اور اسٹیو جیفرارڈ، جرمنی کے کیون بوآکی بھی شریک ہیں۔ میکسیکو کے ایڈورڈو بائز اور جیسس ساراچو بھی مقابلے میں شریک ہیں۔

مراکش، فرانس، نیدرلینڈز اور ارجنٹینا کے باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تھائی لینڈ سے 4 نمایاں باکسرز لاہور پہنچیں گے۔ ڈومینیکن ریپبلک کے 7 باکسرز لاہور میں مقابلہ کریں گے۔جنوبی کوریا، فلپائن، گھانا اور نائیجیریا کے فائٹرز بھی چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر لارا اکرام بھی ایونٹ میں حصہ لیں گی۔

لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ کا مقصد پاکستان کا مثبت عالمی تشخص اجاگر کرنا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے سفارت کاری اور ثقافتی ہم آہنگی کا فروغ اہم ہدف ہے۔

اس سے قبل پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کوئٹہ میں مئی 2025 میں کامیابی سے انعقاد پذیر ہوئی۔ دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد لاہور کور اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US