بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، ساؤتھ افریقہ نے پہلا ٹیسٹ 30 رنز سے جیت لیا

image

ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے آج بھارت کے گھر میں گھس کر ان کو شکست کا مزہ چکا دیا۔

بھارتی کرکٹ شائقین مایوس ہوکر رہ گئے جب ساؤتھ افریقہ نے پہلا ٹیسٹ میچ ایڈن گارڈن کلکتہ میں 30 رنز سے جیت لیا۔ شکست تو شکست لیکن جس طرح سے بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی اپنائی اور ایک بہت ہی غیر معیاری پچ بنوائی اس پر بھی ان پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے، خاص کر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر۔

ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے 15 سال میں یہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بھارت میں جیتا ہے اور کپتان ٹمبا ببوما کی یہ 11 ٹیسٹ میچز میں دسویں جیت ہے۔

ساؤتھ افریقہ جو پاکستان سے بھی حالیہ ٹیسٹ سیریز ایک ایک برابر کر کے گئی تھی انہوں نے ایک بہت ہی مشکل پچ پر جس پر بالرز کا خاص کر کے اسپنرز کا راج تھا بھارت کو 124 رنز کا بھی ہدف نہیں کرنے دیا اور بھارت کی ٹیم صرف 35 اوورز میں 93 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تیسرے دن کے دوسری سیشن میں۔

ساؤتھ افریقہ کی طرف سے سائمن حامر نے چار اور مار کو ینسن اور کیش اپ مراج نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ بھارت کی طرف سے 124 رنز کی دوڑ میں واشنگٹن سندر 31 رنز بنا کر ہائسٹ اسکورر ہیں۔

ساؤتھ افریقہ نے آج اپنی دوسری اننگز کا آغاز 93 پر سات وکٹوں پر کیا اور ان کے کپتان 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور آج صبح انہوں نے کاربن واش کے ساتھ جنہوں نے 25 رنز کیے بہت ہی اہم 48 رنز کی پارٹنرشپ کی آٹھویں وکٹ کے لیے، جس سے ساؤتھ افریقہ 100 سے زیادہ کا ہدف دے پایا۔ پچھلے سال بھی بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے گھر پر تینوں ٹیسٹ میچز ہار گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US