جسٹس طارق جہانگیری کی مبینہ ڈگری تنازع کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 1 دسمبر کی تاریخ طے کر دی ہے۔
عدالت کی سماعت دو رکنی بینچ کرے گا جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ 25 نومبر کو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی تھی۔
عدالت نے نئی سماعت کی تاریخ جاری کر دی ہے اور آئندہ سماعت میں کیس سے متعلق اہم قانونی نکات اور فریقین کے دلائل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔