سوئی نادرن گیس پائپ لائن پھٹنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

image

پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ کی گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔

سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کے بعد متبادل لائن سے محدود پیمانے پر گیس کی ترسیل شروع کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق 24 انچ کی لائن پشاور، مردان اور سوات تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے، سوئی ناردرن نے متبادل 16 انچ کی لائن سے ترسیل شروع کردی ہے، تاہم متبادل لائن کی محدود گنجائش کے باعث گیس فراہمی میں کمی ہوگی۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کے لیے صبح 5 سے 9 اور دوپہر 11 سے 2 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جب کہ سی این جی اسٹیشنز وقتی طور پر بند رہیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی، شہریوں کو گیس کی سپلائی کیلیے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US