پاکستان کی واشنگٹن فائرنگ اور تاجکستان حملے کی شدید مذمت

image

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا حالیہ واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے اور پاکستان اس واقعے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن واقعہ عالمی برادری کے لیے انتباہ ہے کہ افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تاجکستان میں ڈرون حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو روکنے کا ذمہ دار ہے۔

دفتر خارجہ نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے اور اپنے دفاع پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مزید برآں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان پاکستان-ایران گیس پائپ لائن پر مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US