دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھول دیا۔۔ پھر کیا ہوا؟

image

امریکا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک پر ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر نے ٹیک ووے کے دوران اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا۔ اس واقعے نے نہ صرف پرواز کو روک دیا بلکہ پورے عملے اور مسافروں کو شدید تشویش میں بھی مبتلا کر دیا۔

اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمسٹرڈیم روانہ ہونے والی کے ایل ایم فلائٹ میں 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم نامی مسافر نے اُس وقت دروازہ کھولا جب طیارہ رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا۔ دروازہ کھلتے ہی پرواز کو فوری طور پر واپس گیٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں سیکیورٹی ٹیم نے صورتحال کو قابو کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے جہاز میں ایک مسافر کو ہتھیار کے ساتھ دیکھا، جس سے وہ خوفزدہ ہو کر باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگا۔ تاہم حکام کو اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں ملی، اور ابتدائی تاثر یہی ہے کہ وان ہیرٹم ذہنی دباؤ کا شکار تھا، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

طیارہ جیسے ہی ایک ایگزٹ ریمپ کے ذریعے واپس لایا گیا، پولیس نے جہاز میں داخل ہو کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کے بعد اسے کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے جن میں غفلت، ہوائی جہاز کو نقصان پہنچانا اور سیکیورٹی پروٹوکول میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایئرپورٹس پر ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے اور سیکیورٹی کے اقدامات پر بھرپور توجہ دینا کیوں ضروری ہے، کیونکہ ایک لمحے کی بے چینی پورے نظام کو متاثر کر سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US