وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آج پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صوبے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین اسمبلی کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے حوالے سے مجوزہ حکمتِ عملی پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تمام اراکینِ اسمبلی کو اجلاس میں مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی کشیدگی، پارٹی کی آئندہ لائحہ عمل، اور مرکز کے ساتھ معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
پارلیمانی حلقوں کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں اور تنظیمی امور کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ارکان سے تجاویز اور سفارشات بھی لیں گے۔