نوجوانوں کو این ایف سی آگاہی، خیبر پختونخوا حکومت نے طلبہ تنظیم کو ٹاسک دے دیا

image

خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی کے معاملے پر وفاق کے ساتھ جاری جنگ کی آگاہی نوجوانواں میں پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آج سے تمام جامعات میں این ایف سی سے متعلق آگاہی سیشنز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں صوبے کے حصے اور وفاق کی جانب سے عدم ادائیگی پر بحث ہوگی۔

وفاق اور خیبر پختونخوا میں جاری مالی جنگ اب مزید شدت اختیار کرنے جا رہی ہے، قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے معاملہ پر وفاق اور صوبے میں کھینچا تانی جاری ہے اور خیبر پختونخوا کو کم ادائیگی کا معاملہ اب صوبائی حکومت نے عوام میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم کو ٹاسک حوالے کردیا ہے کہ آج سے جامعات اور کالجز میں این ایف سی سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کرے، اسی طرح وفاق کی جانب سے قبائلی اضلاع کے حقوق کی عدم ادائیگی اور این ایف سی میں کم شیئر کے حوالے سے بھی نوجوانوں میں مباحثے اور تقاریب کے انعقاد کی تلقین کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے دعویٰ کے مطابق وفاقی حکومت نے این ایف سی کے معاملہ پر 7 سال میں قبائلی اضلاع کا 1300 ارب سے زائد ادا نہیں کیا ہے جس کے باعث صوبے میں ترقیاتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US