خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں غیرت کے نام پر 3 بچوں کی 38 سالہ ماں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس نے خود مدعی بن کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے اپر شوال کے علاقے پش زیارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 38 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے سسرال والوں نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ 10 روز قبل تھانہ مکین کی حدود میں پیش آیا تھا، تھانہ مکین پولیس نے خاتون کے قتل کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔