عدالت کے دائرہ اختیار کے خلاف علیمہ خانم کی دائر درخواست خارج

image

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خانم کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ محفوظ فیصلہ خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔

فیصلہ سنائے جانے کے وقت علیمہ خانم اپنے وکیل محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

مقدمہ 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج ہوا تھا۔ آج کی سماعت میں عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل مکمل کیے گئے، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ استغاثہ کی طرف سے پراسیکیوشن ٹیم سیکیوٹر ظہیر شاہ کی سربراہی میں عدالت میں موجود رہی۔ استغاثہ کے 13 طلب کیے گئے گواہان آج بھی اپنی شہادت ریکارڈ نہ کرا سکے۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی اور تمام طلب کردہ 13 گواہان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اگلی سماعت پر گواہوں کی شہادت قلم بند کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US