کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک بار پھر 1 لاکھ 67 ہزار کی سطح کو چھو گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا اور انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھ کر 1,67,229 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ گزشتہ جمعہ کو مارکیٹ 1304 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,66,677 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں بھی مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 45 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔