امریکا کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 30 سے زائد کرنے کی تیاری

image

امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 19 سے بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نائم کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کن ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات کی بنیاد پر 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی تھیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔

رائٹرز کے مطابق یہ پابندیاں ان 19 ممالک کے شہریوں پر لاگو ہیں جن پر جون میں بھی سفری پابندیوں کا نفاذ کیا گیا تھا۔ ان میں ممالک افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔

ان ممالک پر سخت ترین پابندیاں عائد تھیں جس میں چند استثناؤں کے ساتھ امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی بھی شامل تھی جبکہ جزوی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینیزویلا شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق مزید ممالک کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فہرست میں اضافہ متوقع ہے۔امریکا کے اس فیصلے کے بعد سفری پابندیوں کا دائرہ کار عالمی سطح پر مزید وسیع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US