بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا انتظامیہ نے لاؤڈ اسپیکرز کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے مختلف مساجد سے 55 اسپیکر ہٹا دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے ضلع مظفر نگر کے سول لائنز، کوتوالی اور کھلہ پور تھانوں کی حدود میں واقع مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتار دیے ہیں۔
سرکل افسر (سٹی) سدھارتھ ناتھ مشرا نے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا جواز فراہم کرنے کیلیے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے آواز دھیمی رکھنے کی جو ہدایت دی تھی اس کی خلاف ورزی ہورہی تھی۔