ن لیگ نے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے عابد شیر علی کو ٹکٹ جاری کر دیا

image

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر چوہدری عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے مشاورت مکمل کرتے ہوئے عابد شیر علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں۔

یہ نشست ن لیگی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اس نشست پر ضمنی انتخاب رواں ماہ کے آخر میں پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔

پارٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کو ان کے سیاسی تجربے، تنظیمی کردار اور قیادت سے مضبوط روابط کی بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں پارٹی کے مؤقف اور پالیسیوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US