وزیراعظم و فیلڈ مارشل سے بائنینس سی ای او کی ملاقات، ڈیجیٹل فنانس کے نئے دور کی بنیاد

image

اسلام آباد میں بائنینس کی اعلیٰ قیادت، جن میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ بھی شامل تھے، نے پاکستان کی سویلین و عسکری قیادت سے اہم نوعیت کی ملاقاتیں کیں۔ دورے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس، کرپٹو کرنسی ریگولیشن اور فِن ٹیک تعاون کے مستقبل پر پیش رفت تھا۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہونے والی ملاقاتوں میں ورچوئل اثاثوں کے محفوظ اور جدید فریم ورک پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں چیئرمین PVARA نے بھی بریفنگ دی جس میں ریگولیٹری نظام اور تنظیم کے کام پر روشنی ڈالی گئی۔

پاکستانی قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت عالمی معیار کے مطابق ایک محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل ایسٹ ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔ بائنینس کے سی ای او رچرڈ ٹینگ نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل رجحان اور سرمایہ کاری کے امکانات کو سراہتے ہوئے تکنیکی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو ریگولیشن کے حوالے سے عالمی منڈیوں کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کا نیا باب ثابت ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US