ملکی سلامتی کے خلاف بیانیہ ناقابلِ قبول ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

image

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی بہن کا بھارتی میڈیا کو دیا گیا انٹرویو موجودہ صورتحال میں تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کبھی بھی بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف کوئی مؤقف نہیں دیا۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھارت سے رجوع نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ہمیشہ مخالفت کی۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کبھی سیاستدانوں سے مذاکرات کی کوشش نہیں کی اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا بیانیہ اختیار کرنا جو ملکی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو کسی صورت قابل قبول نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US