پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل سماہنی کے صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحصیل صدر پی ٹی آئی میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف جس طرح کے بیانات دیے جارہے ہیں اس کے خلاف احتجاجاً پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
میجر (ر) طارق محمود کا کہنا تھا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔