الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے بیرسٹر گوہر علی خان کو پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس ابھی زیرِ التواء ہے جبکہ خود پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر حاصل کر رکھا ہے، اس لیے اس وقت بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین نہیں مانا جاسکتا۔
بیرسٹر گوہر نے آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، جس کے جواب میں ای سی پی نے قانونی مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ قانونی پوزیشن کے مطابق آپ کو پارٹی چیئرمین تسلیم نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا آپ کو آزاد سینیٹرز کو پی ٹی آئی میں شامل کرانے کا بھی کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ پارٹی چیئرمین کی قانونی حیثیت کا فیصلہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے فیصلے کے بعد ہی ہوگا۔