طورخم بارڈر پر سیکیورٹی فورسز فرنٹیئر کور نارتھ حکام کی مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے اسمگلنگ کے سامان کو نذر آتش کردیا گیا۔
لنڈی کوتل چھاؤنی میں جلائے گئے 43 ٹن سامان کی مالیت 358 ملین روپے تھی، جس میں غیر ملکی آتش بازی کا سامان، سگریٹ، غیر ملکی جعلی کرنسی، موبائل فونز. ڈرگ، پان، میڈیسن سمیت دیگر کروڑوں روپے مالیت کا سامان شامل تھا۔
طورخم بارڈر پر پکڑی جانے والے اسمگلنگ کے غیر ملکی سامان کو لنڈی کوتل ایف سی چھاؤنی میں کمانڈنٹ خیبر کرنل سعید احمد نے خود آگ لگائی۔