لاہور میں بلاول بھٹو اور گھر کی چھت پر کھڑی خاتون کے بیچ دلچسپ بات چیت! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک ایسا منظر سامنے آیا جس نے موقع پر موجود سب کو مسکرا دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب بات کر رہے تھے تو قریب کی ایک عمارت کی چھت پر کھڑی خاتون نے بلند آواز میں انہیں مخاطب کر لیا۔

خاتون نے شوخی سے کہا:

“ہماری بات کریں، سیاست چھوڑ دیں!”

بلاول نے ہنستے ہوئے فوراً جواب دیا:

“اگر سیاست کی بات نہ کروں تو پھر میں کیا کروں؟”

خاتون کی باتوں نے ماحول کو مزید دوستانہ بنا دیا۔ بلاول نے مسکرا کر پوچھا:

“آپ چاہتی ہیں کہ میں آپ کی کون سی بات کروں؟”

اس پر خاتون نے محبت بھرے انداز میں ان کی خیریت پوچھی: “آپ کیسے ہیں؟”

بلاول نے جواب دیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، جس پر خاتون نے دعا دیتے ہوئے کہا:

“مولا آپ کو سلامت رکھے!”

یہ سن کر بلاول کے چہرے پر خوشی نمایاں ہو گئی۔ انہوں نے ہاتھ اٹھا کر شکریہ ادا کیا اور کہا:

“آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔”

بعد ازاں وہی خاتون، شمشاد بی بی، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بلاول بھٹو سے کوئی مطالبہ یا شکایت نہیں تھی، بلکہ صرف اس بات کا جوش تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے محلے میں آئے تھے، اسی خوشی میں بات کی تھی!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US