راولاکوٹ میں خوفناک حادثہ: راولپنڈی جانے والی وین ڈیم میں جاگری، 13 افراد لاپتہ

image

راولاکوٹ: آزاد پتن کے قریب بڑا حادثہ پیش آیا جہاں راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی وین ڈیم میں جاگری۔ وین میں 18 مسافر سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو زندہ ریسکیو کرلیا گیا جبکہ باقی 13 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ امدادی ٹیمیں غوطہ خوروں کی مدد سے ڈیم میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں، تاہم پانی کی گہرائی اور تیز دھار کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم ابتدائی اندازوں کے مطابق ڈرائیور سے گاڑی کا کنٹرول چھوٹنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور لاپتہ مسافروں کے اہل خانہ کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US